مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شکر گڑھ میں شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کے بعد چارپائی سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔ مقتولہ کے والد لیاقت علی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے چارپائی پر باندھ کر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ شکر گڑھ میں شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کے بعد چارپائی سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔
News ID 1890204
آپ کا تبصرہ